نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بجلی میں اضافے کی قیمت کی خبر بے بنیاد ہے اس کی منظوری نہیں دی گئی ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔
کل بجلی کی قیمت میں اضافے کی تردید آج یوٹرن لیا اور عوام پر بجلی کا بم گرادیا
Jul 07, 2022 | 17:04