اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق و قواعد و ضوابط نے سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ کمیٹی کے اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی۔ سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علامہ اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے فلیٹ پر پولیس کے چھاپے کے خلاف جمع تحریک استحقاق کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔