اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو مالم جبہ، بی آر ٹی بس سروس، خیبر بینک اور بلین ٹری پر ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کردی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت ہوا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو مالم جبہ، خیبر بینک، بی آر ٹی اور بلین ٹری کی انکوائریز دوبارہ کھولنے اور ریفرنس فائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین نیب اور نیب افسران کو اثاثوں کی تفصیلات 15 روز کے اندر فراہم کرنے کا الٹی میٹم بھی دیا۔