اسلام آباد:پبلک اکاونٹس کمیٹی میں آج طیبہ گل کیس پر بات ہوئی جس میں خاتون کی طرف سے ویڈیوز بھی پیش کی گئیں اور سابق چئیرمین جاوید اقبال آج بھی پیش نہ ہوئے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت ہوا، جس میں سابق چیئرمین نیب کی عدم شرکت پر اراکین برہم ہوئے اور آئندہ پیش نہ ہونے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کے وارنٹ یا اخبارات میں اشتہارات جاری کرنے کا عندیہ دیا۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبا ل کیخلاف خاتون کو مبینہ ہراسگی کے معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے فوری ہٹا دیں۔
آئندہ اجلاس میں سابق چئیرمین نیب پیش نہ ہوئے تو اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں گے
Jul 07, 2022 | 20:36