ٹام کروز نے مشن امپوسیبل: ڈیڈ ریکننگ کے اسٹنٹ کی ویڈیو شیئر کردی

Jul 07, 2023 | 00:08

ویب ڈیسک

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز فلموں میں اپنے کرتب کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ یہ کرتب باڈی ڈبل (یعنی ان جیسا دکھائی دینے والا اسٹنٹ مین) کی مدد کے بغیر کرتے ہیں۔ 

ریلیز کے مراحل میں موجود اپنی نئی فلم مشن امپوسیبل: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون کی شوٹنگ کے کلپس شاٹس پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز اور فلم کے دیگر اداکاروں کے درمیان چلتی ریل گاڑی کی چھت پر لڑائی جاری ہے۔ 

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ٹام کروز نے تحریر کیا کہ ٹرین کی یہ ترتیب مشکل تھی، لیکن شوٹنگ کے نتائج نے سب کچھ بہترین کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ یہ مناظر جاری ہوجائیں اور لوگ انہیں دیکھیں۔ 

مذکورہ سین کے ابتدائی مراحل یعنی لڑائی کے مراحل کو ناروے میں فلمایا گیا جبکہ اسی سین کے دوران ریل گاڑی کے حادثے کو برطانیہ میں فلمایا گیا۔ 

اس حوالے سے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس میں بہت مشکلات پیش آئیں، ہمیں اس ریل گاڑی کا تعاقب کرنا تھا جبکہ حادثے کا تمام دستیاب کیمروں سے مختلف زاویے سے شاٹ لیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ فلم مشن امپوسیبل: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون رواں ماہ ریلیز کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں