پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سہ پہر تین بجے ہونا تھا‘ تاہم ارکان پارلیمنٹ کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے اجلاس ایک گھنٹہ اور 42 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اس دوران ارکان اسمبلی ہال میں موجود تھے۔ وہ خوش گپیوں میں مصروف رہے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اسمبلی ہال میں ارکان سے مصافحہ کرتے رہے۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنی نشست کے خراب ہونے کی وجہ سے اسمبلی سٹاف کو بلا کر اسے وہاں سے ہٹوا دیا جبکہ رکن اسمبلی رومینہ خورشید مہمانوں کی گیلری میں موجود خواتین کے ساتھ تصویریں بنواتی رہیں۔
پارلیمنٹ کی ڈائری