کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات35 اضلاع میں پی ٹی آئی کا کوئی چیئرمین و وائس چیئرمین منتخب نہیں ہوا۔ بی اے پی نے چیئرمین کی 10 اور وائس چیئرمین کی 9 سیٹیں حاصل کیں۔ پی پی نے چیئرمین کی 6 اور وائس چیئرمین کی 4 سیٹیں جیتیں، جے یو آئی نے چیئرمین کی 4 اور وائس چیئرمین کی 4 سیٹیں حاصل کیں۔ الیکشن کے دوران صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش رہی۔