حوالدار لالک جان کا 24 واں یوم شہادت منایا گیا، فوجی قیادت کا خراج عقیدت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)   آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا 24 واں یوم شہادت منایا گیا۔ افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ حوالدار لالک جان کی ثابت قدمی، فرض سے لگن، جرات جیسی صفات فوج کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض  رہے گی۔ ملک کی آبرو کیلئے جان نچھاور کرنے والے جوان بلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن