لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بلدیہ عظمی لاہور کو محرم کے تمام انتظامات کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے اگلے ہفتے محرم انتظامات و ڈویڑنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محرم مجالس اور جلوسوں کیلئے کیٹیگریز وائز میونسپل انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ تمام اضلاع میں امن کمیٹیوں کے ساتھ ملکر پلاننگ کو حتمی شکل دیجائے۔ اجلاس میں ایم او آر سہیل اشرف گوندل، ایم او آئی میاں ثاقب، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید الزمان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔دریں اثناء محمد علی رندھاوا نے دریائے راوی کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے دورہ کے دوران پاک فوج کے افسران، ضلعی انتظامیہ لاہور و شیخوپورہ، ریسکیو 1122،واسا، اریگیشن و دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے آن سپاٹ بریفنگ لی۔