میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈ کے بانی مارک زکربرگ نے ٹویٹر کا متبادل پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا ہے اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں اپنی پہلی ٹویٹ کی ہے جس میں ایلون مسک پر طنز کی ہے۔میٹا کے انسٹاگرام نے بدھ کے روز باضابطہ طور پر تھریڈز کی رونمائی کی۔اسے ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد آئے دن تبدیلیوں کی زد میں آنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹرکا اب تک کا سب سے بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے۔اس کے چند گھنٹے بعد زکربرگ نے اسپائیڈر مین کی تصویر ٹویٹ کی جس میں وہ آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں۔زکربرگ کی یہ سنہ 2012 کے بعد ان کی پہلی ٹویٹ معلوم ہوتی ہے اور اس سے دو ہفتے قبل ایلون مسک نے میٹا کے بانی کو پنجرے کی لڑائی کا چیلنج دیا تھا۔ مسک نے کچھ ہی دیر بعد انسٹاگرام کے بارے میں اپنا جواب دیا ہے۔تھریڈز ٹویٹر پر غلط اقدامات اور تجربات کے ایک سلسلے کا فائدہ اٹھا سکتاہے۔ایلون مسک نے گذشتہ سال اکتوبر میں ٹویٹرکمپنی کو 44 ارب ڈالر میں خرید کیا ہے،تب سے انھوں نے اس کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا ہے ، مواد کو اعتدال میں رکھنے کی پالیسیوں میں نرمی کی ہے اور صارفین اور مشتہرین کو تکنیکی چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔انھوں نے تازہ ترین متنازع تبدیلی یہ کی ہے کہ ٹویٹر پر صارفین کی روزانہ دیکھی جانے والی ٹویٹس کی تعداد کو محدود کردیا ہے-تاہم مسک نے اس اقدام کو ڈیٹا اسکریپرز اور بوٹس کو روکنے کے لیے "عارضی" قراردیا ہے۔زکربرگ نے تھریڈز پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عوامی بات چیت کی ایک ایپ ہونی چاہیے جس پر ایک ارب سے زیادہ افراد ہوں۔انھوں نے کہا کہ ’’ٹویٹر کو ایسا کرنے کا موقع ملا لیکن اس نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔امید ہے کہ یہ کام ہم کریں گے‘‘۔