لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا ء اشرف آج جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔ سی او او سلمان نصیر بھی جائیں گے۔ میٹنگز 10 سے 13 جولائی تک جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں ہوں گی۔ آئی سی سی کی میٹنگز میں اہم امور زیرِ بحث آئیں گے۔