بزم تسنیم بخاری انٹرنیشنل کی پہلی سالانہ تقریب و محفل مشاعرہ
بیورو چیف: طاہر منیر طاہر
متحدہ عرب امارات سے مقامی عرب شاعر ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی اور دبئی سے پاکستانی صحافیوں اکبر جمیل باجوہ، خالد محمود گوندل، طاہر منیر طاہر اور کراچی کے سینئر صحافی نوید شاد ارائیں نے بزم تسنیم بخاری انٹرنیشنل کی چیئر پرسن سیدہ تسنیم بخاری کی دعوت پر ان کی ادبی تنظیم کی پہلی سالانہ تقریب و محفل مشاعرہ میں شرکت کی جس کا اہتمام الحمرا آرٹس کونسل کے ادبی بیٹھک ہال میں کیا گیا تھا- تقریب میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے علم و ادب سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی- تقریب ہذا میں متحدہ عرب امارات کے اردو شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرائ سلیم ساگرنے خصوصی طور پر شرکت کی- تقریب کے آغاز میں تلاوت کلام پاک کی سعادت احمد حجازی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول عبدالمجید چٹھہ نے انتہائی خوش الحانی سے پڑھی- تقریب کے مہمان خصوصی امجد قبال امجد اور پرنس اقبال گورایہ تھے جبکہ دیگر شرکا میں نواز کھرل، صغیر احمد صغیر، صابر انصاری، انیس احمد، اعظم ملک، اکمل حنیف، مہدی بخاری، پرنس اقبال گورائیہ، نسیم گلفام، ملک ارشاد، فرح خان، احتشام شامی، سید ضیائ حْسین، ظہیر الحسن ظہور، طارق اقبال حاوی، شبنم مرزا، نائلہ عابد، روبینہ شاہین، ثوبیہ خان نیازی، غضنفر ہاشمی، رجب چوہدری، علی شاہ نقوی، علی پیر علی، نیلم ملک، مشتاق قمر، منظر حسین اختر، ملک اصغر ساجد لنگراہ، رضا عباس رضا، زاہد اقبال ایڈوکیٹ، کراچی سے صحافی نوید شاد ارائیں، متحدہ عرب امارات سے صحافیوں اکبر جمیل باجوہ، خالد محمود گوندل اور طاہر منیر طاہر نے شرکت کی- اس موقع پر شعرا نے اپنا اپنا خوبصورت کلام اپنے اپنے منفرد انداز سے پڑھا اور حاضرین مجلس سے داد و تحسین وصول کی- تنظیم کی چئیرپرسن شاعرہ سیدہ تسنیم بخاری کو بزم تسنیم بخاری انٹرنیشنل کی پہلی سالگرہ اور قیام کو مبارکباد دی- مقررین نے امید ظاہر کی کہ متذکرہ ادبی تنظیم اردو ادب کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دے گی- اس موقع پر اعلان کی گیا کہ بہت جلد دبئی میں ایک بین الاقوامی مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بزم تسنیم بخاری انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے پاکستانی شاعروں کو مدعو کیا جائے گا- تقریب کیآخر میں سیدہ تسنیم بخاری نے تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی-