محمدعرفان ناگرہ
چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)
کویت نے گورنر ہاؤس میں محمد بلیغ الرحمن گورنرپنجاب سے ملاقات کی اور گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمن کو دیارغیر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز امن پسند لوگ ہیں اور پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہر قدرتی آفات کا مقابلہ کیا۔ محمدعرفان ناگرہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت نے گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمن کو دورہ کویت کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی کویت کا دورہ کریں گے۔ محمد عرفان ناگرہ نے 9مئی کے واقیات کی پْر زور مزمت کی۔اپنے ہی گھر کو آگ لگا دینا کہاں کی دانش مندی ہے۔ محمد عرفان ناگرہ نے گورنر صاحب میاں نواز شریف سے لندن اور سعودی عرب کی ملاقاتوں کے بارے میں بھی ذکر کیا۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ انشائ اللہ اگلی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی اور قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم ہوں۔ ملک کے ترقیاتی۔اعوام کی فلاح و بہبود کے کام مزید تیزی کے ساتھ ہوں۔ گورنر پنجاب نے محمد عرفان ناگرہ سے کہا آپ جب چاہیں مسلم لیگ ن کویت کا وفد لے کر گورنرھاؤس آئیں آپ کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
اوورسیز پاکستانیز امن پسند لوگ ہیں اور پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں۔ گورنرپنجاب
Jul 07, 2023