امیر محمد خان
پاکستانی معیشت کی سہارہ دینے کیلئے جہاں حکومت وقت کی کاوشیںہوتی ہیں اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو کاوشیں بھی اپنا بھرپور کردار رکھتی ہیں سعودی عرب سے گزشتہ مالی سال میں7.5 billion ڈالر رقم پاکستانیوںنے اپنے وطن روآنہ کی تھیں ، اس ترسیل میں کمی آئی ہے اور روان مالی سال کے 7 ماہ میں 3.9 billion ترسیلات پاکستانیوں کی سعودی عرب سے ہیں یہ رقم بھی دنیا بھر سے پاکستان میں بھیجے جانی والی رقم میں سب سے زیادہ ہے اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ بیرون ملک کی ترسیلات کسی بھی IMFسے بہترین ہیںچونکہ ان پر کوئی سود نہیں ، اوئورسیز پاکستانی صرف اپنی حکومت سے عزت و احترام ، پاکستان میں بسنے والے اپنے خاندانوںکی جان و مال کا تحفظ، پاکستان میں اپنے کاروبار کی حفاظت چاہتے ہیں مگر افسوس یہ ہے کہ حکومت یہ تحفظ بھی دینے میں ناکام رہتی ہے اسکے باوجود بیرون ملک پاکستان اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہوئے اور کوشش کرتے ہیںکہ ان ترسیلات میں مزید اضافہ ہو ، سعودی عرب میں نوشین وسیم کا نام غیرملکی کمیونٹی میں جانا پہچانا ہے ، وہ سعودی حکومت کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر ہیں اور انکی ذمہ داریوں میںمختلف ممالک کی کمیونٹی اور انکے اہل خانہ کیلئے مثبت تفریحی پروگراموں کا انعقاد کرانا ہے ۔ خاص طور پر پاکستانیوں کیلئے کسی بھی تقریب کو وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ خوبصورت انداز میں منعقد کرتی ہیں جس میں انکی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے ۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ پاکستان کا سفارت خانہ یا قونصل خانہ انکی کاوشوںکی تعریف کرے اور ممکنہ تعاون کرے مگر بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوتا چونکہ ہمارے تنخواہ لیکر محب وطنی کرنے والے سفارت کار انہیںکسی اور ملک کا ایجنٹ سمجھتے ہیں ۔ اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ وہ پاکستانی پیدائش ہیں ، سعودی ہیں اور جنرل انٹر ٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر ہونے کے ناطے یہاں موجود تمام دیگر کمیونٹی کیلئے تفریحی پروگراموںکو انعقاد انکی ذمہ داری ہے ، بھارت ، بنگلہ دیش، سری لنکا،فلپاینی کمیونٹی کیلئے پروگرام کرنا انکی ذمہ داریوںمیں شامل ہے۔ مگر پاکستانیوںکیلئے پروگرام کچھ اضافی کرتی ہیںاسکے لئے انہوںنے ’’نوشین کلچر اینڈ آرٹس بھی بنا رکھا ہے ، پاکستانیوں کیلئے منعقدہ تقریبات میں انکی پاکستانی ٹیم بشمول یہاں پاکستانی صحافیوں کا مستنعد پاکستان جرنلسٹس فورم انکے شانہ بشانہ ہے ۔ آنے والے اگست میں نوشین وسیم نے دنیا بھر میں رقومات کی ترسیل کرنے والے ادارے ’’ارسال ‘‘ کو اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ وہ پاکستانیوںکیلئے اہل خانہ کیلئے مفت تفریحی پروگرام کا انعقاد کرے ، پاکستانیوںکی اپنی رقومات پاکستان بھیجنے کیلئے ’ارسال ‘ نے کہا کہ وہ صرف پانچ ریال فیس کے عوض وہ رقم پاکستان بھیجے گا ، پاکستان بھیجے جانے جانی رقم کی رسید ہی اس پروگرام میںشرکت کا ٹکٹ تصور ہوگا ۔اسطرح پاکستانی زیادہ سے زیادہ ذرمبادلہ پاکستان بھیجنے پر راغب ہونگے اور انشااللہ ذرمبادلہ کی ترسیل میں سعودی عرب سے ہونے والی کمی ایک مرتبہ پھر
7.5 billion سالانہ ہوجائے گی جوگزشتہ سالوں میں رہی ہے ۔ اس سلسلے میںنوشین وسیم کی ٹیم کا اجلاس بھی منعقد ہوا اس پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس میں موجود چوہدری شفقت جو مقامی کاروباری شخصیت ہیں پاکستان کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں بہت ہوگا کہ ارسال کے نمائیندے انکی کمپنی کا دورہ کرکے فوائد بتائیں تاکہ یہاں سے ذرمبادلہ زیادہ سے زیادہ وطن عزیز جاسکے ۔نوشین وسیم کی کاوشوںکو تسلیم کرنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کو well done Nousheen کا پروگرام بھی کرنا چاہئے۔
کامیاب ، پرامن حج ، خادم الحرمین الشریف اور ولی عہد کی ضیوف الرحمان کیلئے تحفہ
اللہ تعالی کا شکر ہے کہ امسال حج کسی بھی نہ خوشگوار واقع کے بغیر اختتام پذیر ہوا ، پر امن اور آرام دہ حج کے انعقاد کا سہرا ء خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، او ر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منظم انتظام اور نگرانی پر جاتا ہے جو لحمہ بہ لحمہ متعلقہ سعودی محکموںسے معلومات لیتے رہے اور اپنے حکمرانوںکی ہدائت کے مطابق ضیوف الرحمان کی دیکھ بھال کرتے رہے ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکار ، طبی عملہ، اور بے شمار دوسرے محکموںنے دن رات محنت سے نہ صرف مکہ المکرمہ بلکہ مدینہ المنور ہ میں بھی زائرین کی نگہداشت و رہنمائی کی ۔ پاکستانی حجاج کی دیکھ بھال کے حوالے سے پاکستانی حج مشن ڈائیریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو اور انکا عملہ پاکستانی حجاج کی دیکھ بھال اور رہنمائی سعودی حکام کے ساتھ ملکر کرتارہا ۔ عبدالوہاب سومرو کا گو کے زیر انتظام یہ پہلا حج تھا وہ سعودی عرب کے قوانین سے واقف ہیں کچھ سال پہلے یہاں کمرشیل قونصل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے سخت احکامات کے باوجود نہ جانے کچھ لوگ کیوں احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر اجازت نامے کے حج کرنے کی کوشش کرتے رہے دیگر قانونی حج کرنے والوں کی سہولت کیلئے سعودی سیکورٹی ان امور کو بھی دیکھتی رہی ۔ پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر اور حج سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی نے اعلان کیا ہے کہ حج سیکیورٹی فورسز نے بغیر قانونی اجازت کے حج کرنے کی کوشش کرنے والے 17,615 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد میں سے 9,509 نے رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ مختلف علاقوں میں 105 جعلی حج مہمات کے انعقاد کی وجہ سے متعدد افراد کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے بھی کیا گیا ہے۔دریں اثنا، مکہ مکرمہ کے غیر رہائشی افراد کی تعداد اور جمعہ کے آخر تک مکہ مکرمہ میں داخلے سے منع کیے جانے والے افراد کی تعداد 128,999 غیر مجاز گاڑیوں کے علاوہ 202,695 تھی۔ حکام نے 33 افراد کو غیر قانونی طور پر حج پرمٹ کے بغیر لوگوں کو منتقل کرنے پر گرفتار بھی کیا۔ مجرموں کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی موسمی انتظامی کمیٹیوں کے حوالے کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل البسامی نے اس بات پر زور دیا کہ حج سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حج کے لیے سیکیورٹی اور تنظیمی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے مقدس مقامات اور جامع مسجد کے درمیان زائرین کی نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں، ان کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں اور ان کی رسومات میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’اس سال 2023 (1444 ہجری) میں 150 سے زیادہ ممالک سے آنے والے عازمین کی تعداد 18 لاکھ 45 ہزار 45 رہی ہے۔
؎؎؎؎محترمہ مہر النساء اور یوسف نسیم کے اعزاز میں عشائیہ
جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے چیف آرگنائزر سردار عبداللطیف عباسی نے سید یوسف نسیم سابق کنوینئیر آل پارٹیز حیریت کانفرنس اور جنرل سیکریٹری مسلم کانفرنس مہرالنسا کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ پر عشائیے کا اہتمام کیا. جس میں مذکورہ مہمانان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا ٹحریک آزادی کشمیر اس وقت نازک ترین صورتحال سے گذر رہی ہے لیکن پورا یقین ہے کہ یہ کامیاب ہو کر رہے گی کیونکہ فتح ہمیشہ حق سچ کی ہوتی ہے. کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد ایک طویل عرصے سے لڑتے آرہے ہیں اس میں بیشمار کشمیری شہید ہو چکے ہیں بہت ساری مائیں، بہنیں بیوہ ہو چکی ہیں. بچے یتیم ہوچکے ہیں بہت سارے نوجوان جوانی کی دہلیز پر پہنچنے سے پہلے اور کچھ جوانی کے ایام میں غائب کر دئیے گئے. آج حریت قیادت پابند سلاسل ہے. نماز تک پڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی. بھارت یہ کہتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول کی طرف آ رہے ہیں اگر یہ سچ ہے تو ۰۱ لاکھ سے زائد فوج کشمیر میں کیا کر رہی ہے. بھارت کشمیریوں کی تحریک کو کبھی بھی دبا نہیں سکتا جتنا دبائے گا یہ اتنی ہی ابھرے گی. وائس چئیرمین جے کے سی او سردار اشفاق خان اور چیف آرگنائزر جے کے سی او سردار عبداللطیف عباسی نے مہمانان کو حج کی سعادت پر مبارک باد دی. تقریب کی نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کیے.سید یوسف نسیم نے اپنی کتاب کاروان حریت کی کچھ کاپیاں جے کے سی او کے عہدیداران کو پیش کیں.
سعودی عرب سے پاکستان ذرمبادلہ کی مقدار بڑھانے کیلئے نوشین وسیم کی کاوشیں
Jul 07, 2023