احتساب عدالت کا فیصلہ گواہی ہے کہ نوازشریف کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا: وزیراعظم

 وزیر اعظم شہباز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا ہے.ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ گواہی دے رہا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔انہوں نے کہا عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ نواز شریف لاہور ہائیکورٹ اور حکومت کی اجازت سے بیرونِ ملک گئے اور عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ نواز شریف ملک میں ہوتے تو تفتیش کا حصہ بنتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا یہ ثبوت ہے کہ جان بوجھ کر اس وقت کی انتقامی حکومت نے نواز شریف کو مفرور قرار دلوایا، ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کے لیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کو اللہ نے جھوٹ پر مبنی ایک اور مقدمے میں سرخرو کیا، امید ہے کہ ان کے ساتھ سیاسی مقاصد کی خاطر جو ظلم اور زیادتی کی گئی اس میں انہیں مکمل انصاف ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن