گلستان جوہر میں لڑکی پر جنسی حملے کا مقدمہ درج، جگہ کی جیو فینسنگ مکمل

 گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنےکا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی جگہ کی جیو فینسنگ کرلی گئی ہے اور اطراف کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز  بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ موصول کچھ فوٹیجز میں لڑکے کے چہرے پر ماسک نہیں ہے جب کہ ملزم کی شناخت کے لیے نادرہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور ملزم کی تصویرکی تشہیر جاری کردی گئی ہے.واضح رہے کہ گلستان جوہر میں گزشتہ دنوں گلی سے گزرتی لڑکی پر نوجوان کے جنسی حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن