سرائے مغل(نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ مالک کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پڈھانہ کے قریب پٹرول پمپ کا مالک خالد محمود سندھو پمپ سے موٹر سائیکل پر واپس گھر جا رہا تھا کہ ہلہ روڈ پر بانسوں کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور موٹر سائیکل،32000 نقدی،4 اے ٹی ایم کارڈز، لائسنسی اسلحہ ‘ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر قیمتی دستاویزات چھین لیں ۔خالد محمود کی درخواست پر تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر لیاقت علی نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے مال مسروقہ بر آمد کیا جائے۔