ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ کی زیرصدارت اجلاس ‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ 

Jul 07, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات ، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کمیٹی روم میں ہوا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اکرم پنوار ، محکمہ پولیس ، صحت ، میونسپل اداروں سمیت دیگر متعلقہ افسر اجلاس میں شریک تھے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسروں اور محکمہ پولیس کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں ، مدرسوں ، مذہبی عبادت گاہوں میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے ادا کرے گی۔

مزیدخبریں