شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کے سٹی صدرمیاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، ٹیکسز کا طوفان برپا ہے یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی غریب عوام کیلئے ممکن نہیں رہی امریکہ کے غلاموں کو عوام کو زندہ درگور کرنے کیلئے برسر اقتدار لایا گیا ہے جوپاکستانی عوام کو جینا دوبھر کئے ہوئے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس نہ لیا گیا تو عوام کا رد عمل برداشت کرپانا حکمرانوں کے بس میں نہیں رہے گا حکمران عوام سے قربانی مانگنے کی بجائے اپنی اربوں کھربوں روپے کی جائیدادیں فروخت کرکے پیسہ قومی خزانہ میں جمع کروائیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افضال حیدرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد تمام جھوٹے کیسز میں سرخرو ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے اور پاکستانی عوام کے حقو ق کی جاری تحریک انصاف کی جدوجہد کی قیادت کریں گے موجودہ حکمرانوں سے نجات ہی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے جتنی دیر یہ برسر اقتدار رہیں گے ملک وقوم کو نقصان پہنچاتے رہیں گے۔
بڑھتی مہنگائی کے باعث لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں: افضال حیدر
Jul 07, 2024