شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنماو میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے سابق اپوزیشن لیڈرحاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری مہنگائی، ٹیکسزمیںاضافہ ،لاقانونیت کیخلاف سراپا احتجاج ہے 100 دن کی کارکردگی کی باتیں کرنیوالے بے ضمیرے ہیں حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ سے اشیاء ضروریہ اور خوردنی کی قیمتوںمیں اضافہ ہوناشروع ہوگیا ہے کہاں گئی انکی پالیسیاں اور نرخ نامے جس پر وہ کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں پارٹی قیادت نے ملک بھر میں تاجروں کے ہونے والے احتجاج میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو شرکت کی ہدایت جاری کر کے تاجر دوستی کا ثبوت دیا ہے تاجروں کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے بھی ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا تاکہ حکومت کو تاجر برادری کے تحفظات اورمشکلات کا خاتمہ کرنے پر آمادہ کیا جاسکے، میڈیا سے گفتگو کرتے حاجی غلام نبی ورک نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام دوست جماعت ہے جس نے ہمیشہ استحصال زدہ طبقات کا بھرپور ساتھ دیا اور اب بھی تاجر برادری کے شانہ بشانہ ان کی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرے گی، مینڈیٹ چور حکمران ایوانوں کو ربڑ سٹیمپ بنائے ہوئے ہیں جہاں ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذآنکھیں بند کرکے کیا جارہا ہے ایک طرف ملک معاشی مسائل سے دوچار ہے تو دوسری طرف تجارتی سرگرمیوں کے غیر فعال ہونے سے تاجر طبقہ پریشان ہے جبکہ حکومت طرح طرح کے ٹیکسوں کی بھرمار کے تحت عوام کی زندگیاں اجیرن بنائے ہوئے ہے، حکمران اپنی شہہ خرچیاں ختم کرنے کو تیار نہیں اور اپنے شاہانہ اخراجات کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں اور ظالمانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔