نواں کوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری، سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ریاست کو کمزور کرنے کی سازشیں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کیخلاف کڑی کارروائیاں عمل میں لانے کی ضرورت ہے ملک کو اس وقت اندرونی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔