شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری و آرگنائزر حلقہ پی پی 141 میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں عوامی خدمت کی سیاست صرف سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کی ہے ان کے دور میں شیخوپورہ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے علاوہ میگا پراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل ان کے گرد گھومتے ہیں بدقسمتی سے آج شہر کا کوئی والی وارث نہیں مگر ان حالات میں بھی وہ خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے کیا،میاں رفاقت علی نے کہا کہ شیخوپورہ کی عوام آج بھی جاوید لطیف سے والہانہ محبت کرتی ہے۔
شیخوپورہ کی عوام آج بھی جاوید لطیف سے محبت کرتے ہیں: رفاقت علی
Jul 07, 2024