پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا : ڈاکٹر سجاد احمد 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ٹیکسز کی بھرمار سے قوم پہلے ہی پریشان ہے اور آئے روز مہنگائی کو بڑھاوا دیکر عام آدمی کی کمر توڑی جارہی ہے حکومتی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے حکومت لائحہ عمل مرتب کرے اور پارلیمان سمیت اداروں و محکموں کے افسران کی مراعات میں کمی کرکے اخراجات پر قابو پایا جائے، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے قیام پاکستان کے بعد سے اب تک قدرتی وسائل کے مستفید ہونے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان خوراک کے بحران کا شکار رہا اور بیرون ممالک سے مہنگے داموں اجناس خرید کر اس کمی کو پورا کیا جاتا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن