شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) لاہور سے فیصل آباد جانے والی غوری ایکسپریس ٹرین کے فاروق آباد اور بہالیکے ریلوے سٹیشنوں کے سٹاپ کو ختم کئے جانے سے ان قصبات کے عوام کی سفری مشکلات بڑھ گئی ہیں غوری ایکسپریس کے ذریعے سفر کرکے ان مقامات پر پہنچنے والے افراد شدید تشویش کا شکارہوکر رہ گئے ہیں عوام ریلوے کے سفر کو محفوظ اور سستا تصور کرتے ہیں مگر ریلو ے انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ سٹیشنوں سے سٹاپ کے ختم کرنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ریلوے سٹیشن پر میڈیاسے گفتگو کرتے مسافروں شہزاد انور، خورشید احمد، نذیر بشارت ، عاقب رفیق ، شہزاد فیصل ، نعیم حسین ،گلفام رضا ،بلال فرید، ڈار صاحب، بلقیس بی بی ، سلمیٰ رفیق، عفت عظمت ، ذوالفقار علی خان سمیت دیگر نے نے مطالبہ کیا کہ ریلوے حکام مسافروں کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے غوری ایکسپریس کے ختم کئے گئے سٹاپ بحال کریں ۔