ضلع کونسل شیخوپورہ میں 98 لاکھ کے 5 کاموں کے ٹینڈر ٹھیکیداروں کو الاٹ 

Jul 07, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ضلع کونسل شیخوپورہ میں محرم الحرام 98 لاکھ کے پانچ کاموں کے ٹینڈر بھرپور کمپٹیشن کے بعد ٹھیکیداروں کو الاٹ کر دئیے گئے محرم الحرام کے ان ٹینڈروں کو ٹھیکیداروں نے 34 سے 35 فیصد ریٹ بلو ڈال کر اپنی اپنی فرموں کو کام الاٹ کرائے اور ان ٹینڈروں میں بھرپور کمپٹیشن ہونے سے ضلع کونسل کو 35 لاکھ کا فائدہ ہوا ہے ٹینڈر کھلنے کے بعد چیف افسر ضلع کونسل احسن عنایت سندھو نے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بحکم ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ جن ٹھیکیداروں کو محرم الحرام کے کام الاٹ ہوئے ہیں وہ ابھی سے اپنے اپنے علاقوں میں بھرپور تیاری کر لیں۔جو ٹھیکے دار بھی سست روی کا شکار پایا گیا اس کو بل ادا نہیں کیا جائیگا۔

مزیدخبریں