شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد دالوں کے نرخوں میں اضافہ غریب عوام کے منہ سے لقمہ چھیننے کے مترادف ہے ۔ حکمران آئے روزمہنگائی میں اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کرنے درپہ ہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر براجمان حکمران عوام کے خیر خواہ نہیں عام آدمی کی مشکلات ختم کرنے کی بجائے یہ غریب عوام کو ہی ختم کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے بھوک اور افلاس کو بڑھاوا دیا جارہا ہے ملک میں خودکشیوں کی بڑھتی شرح حکمرانوں کے مہنگائی میں اضافے کے عوام دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مہنگائی کنٹرول میں تھی معیشت ترقی کررہی تھی بے روزگاری کا خاتمہ ہورہا تھا اور تمام سیکٹرز فعال تھے مگر تحریک انصاف کی حکومت کو گرا کر نااہل ٹولے کو مسلط کردیا گیا جو قوم کا مسلسل خون چوس رہا ہے ۔