شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں وسیم رضا نے کہا ہے کہ ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا نعرہ لگانے والوں نے قومی اتحاد و یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا نوجوانوں کو گالی گلوچ اورپرتشدد سیاست کی طرف مائل کیا معاشی بدحالی سمیت تمام موجودہ درپیش مسائل پی ٹی آئی ہی کے پیدا کردہ ہیں ان کے بانی نے کرپشن کی ایسی سیاہ تاریخ رقم کی جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا آج اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑ رہا ہے تو یہ ملکی مفادات کے خلاف سازشوں پر اتر آئے ہیں۔