شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماوگورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیدار چودھری ظفر اللہ واہلہ نے کہاہے کہ معاشی ترقی کے نئے اہداف مقرر کر کے ان کی تکمیل ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی، مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں واضح اضافہ حکومت کی کلیدی ترجیح تھا محنت کش طبقہ کیلئے بھی یہ بجٹ کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے میاں نواز شریف پاکستا ن کی تر قی و خو شحا لی کا دوسرا نام ہے ۔ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے ویژن کی تکمیل کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت دن رات کام کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا چودھری ظفر اللہ واہلہ نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مہنگائی سے نجات اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے مصروف عمل ہے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔
وفاقی ‘ صوبائی حکومت مہنگائی کے خاتمہ کیلئے مصروف عمل ہے:ظفر اللہ واہلہ
Jul 07, 2024