لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ کوئی بھی تاجر ٹیکس دینے سے نہیں گھبراتا تاہم سخت پالیسیوں کی وجہ سے لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے۔ مشکل پالیسیاں وہ واحد وجہ ہیں جن کی وجہ سے ٹیکس بیس نہیں بڑھ رہا۔ قوانین تاجر برادری کی آسانی کیلئے ہونے چاہئیں نہ کہ مشکلات پیدا کرنے کیلئے۔ ان خیالات کا اظہار قصور چیمبر آف کامرس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تاجر ٹیکس دینے سے نہیں گھبراتا، سخت پالیسیوں پر ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے: کاشف انور
Jul 07, 2024