گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )بجلی کا کھمبااوپر گرنے کے باعث پندرہ روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا، اروپ کے رہائشی ڈاکٹر اصغر کے بیٹے وقاص کی پندرہ روز قبل شادی ہوئی تھی گھر واپس آرہا تھا کہ راستے میں بجلی کی تار ٹوٹ کر اسکی گاڑی پر گر گئی جسے ہٹانے کیلئے وقاص گاڑی سے باہر نکلا تو اسی دوران کھمبہ اسکے اوپر گر گیا جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالا نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔