نوشہرہ ورکاں:ٹیچرز الائنس کاپنجاب بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا اعلان  

Jul 07, 2024

 نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز الائنس کاحکومتی اقدامات کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں 24 جولائی کو پنجاب بھرکے ضلعی پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہروں اور دھرنا دینے کا اعلان ،پنجاب ٹیچرز الائنس پنجاب کے سرپرست اعلی رانا محمد مقیم احمد خاں اوردیگر مرکزی رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کی حکومت وقت اپنے کیے گئے اعلانات پر عمل کرکے ملازمین کے حقوق کی پامالی کو ختم کرکے مثبت اقدامات کے ذریعے صوبہ کے ملازمین وعوام کو بہتر ماحول دینے سے قاصر ہے حکومتی لاپرواہی سے ملازمین و غریب عوام کازندہ رہناناممکن اور زندگی کی اْمیدختم ہورہی ہے ان حالات میں اساتذہ احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں حکومت جمہوری اقدار کا خیال کرے تعلیم اور صحت کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری اور عوام کا حق ہے جبکہ حکومت اس میں بہتری لانے کی بجائے جان چْھڑوانے کی پالیسی پر گامزن ہے سرکاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی نجکاری کرکے پرائیویٹ مافیاز کے بے رحم نظام کے سپْرد کیاجارہاہے اس دور میں جب ملازم اور غریب بچوں کو روٹی کھلانے سے قاصر ہوچکاہے وْہ ان مذکورہ اہم ضروریات سے محروم ہوجائے گاحکمران عوام لیڈر بنیں قصاب نہ بنیں۔ مْطالبہ گیاگیا کہ سکولوں کی نجکاری،ٹیکسز میں اضافہ،پے پروٹیکشن ،ایس ایس ایز کی مستقلی،دیگر مطالبات کو منظورکیاجائیاس موقع پر وحیدمرادیوسفی گجر اور حافظ عبد الناصر بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں