محرم الحرام میں امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا:ذیشان رفیق  

Jul 07, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے تحت صوبہ بھر میں جامع سکیورٹی اقدامات کے ساتھ جلوسوں کے روٹس پر صفائی بجلی کی فراہمی سٹینڈ بائی جنریٹرزاورنکاسی آب سمیت دیگر تمام ممکنہ میونسپل سروسزکی فراہمی حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہوگی۔ جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امن وامان میں رخنہ ڈالنے والوں کیساتھ قانون نافذکرنے والے ادارے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور اس حوالہ سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا انہوں نے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ گجرات ڈویژن میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اراکین اسمبلی ڈویژنل اور ضلعی امن کمیٹیو ں کے معزز اراکین اور انتظامیہ مل کر محرم الحرام میں بھائی چارے روادادی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی موجودہ فضا کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کیلئے یکجان ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور ملک واسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں