گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پردو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے سینئر افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں بارے لیکچرز دئیے،پروگرام کی اختتامی تقریب سی پی او آفس میں منعقد ہوئی،طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سول لائن فرحت عباس نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے، انٹرن شپ پروگرام اورطلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔تقریب کے اختتام پر ایس پی سول لائن فرحت عباس نے انٹرنیز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور فرینڈز آف پولیس کے بیجزبھی لگائے۔ یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ و طالبات نے شرکت کی جنہیں چودہ دن پر محیط انٹرن شپ پروگرام میں پولیس ورکنگ کے متعلق آگاہی دی گئی۔دو ہفتوں پر محیط پروگرام میں انٹرنیز کو پولیسنگ، پولیس کے تجدیدی اقدامات اور تھانہ جات و دفاتر، فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز، انوسٹی گیشن، آپریشن، آئی ٹی، اور دیگر دفاتر میں پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
گوجرانوالہ:دو ہفتوں پر محیط پولیس انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب
Jul 07, 2024