سندھ: محرم کے دوران 143 علما اور ذاکرین کی تقاریر پر پابندی عائد

کراچی (آئی این پی )محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر محرم الحرام میں متعدد علما کی تقاریر پر پابندی لگادی۔ آئی جی سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علما اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے امن کے لیے خطرہ ہیں لہذا محرم الحرام کے مہینے میں ان پر پابندی لگائی جائے۔ محکمہ داخلہ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علما پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علما پر 60 روز کے لیے بیانات اور سفری پابندی بھی لگائی گئی جن پر اطلاق فوری ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...