لاہور میں جعلسازی کا مکروہ دھندہ پکڑاگیا، 6افراد گرفتار ،مقدمہ درج 

Jul 07, 2024

لاہور ( این این آئی) لاہور میں جعلسازی کا مکروہ دھندہ پکڑاگیا، 6افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سٹی ایریا میں جعلی بیورجز یونٹ پر چھاپہ مارا ۔ 8ہزار لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، 1ہزار لٹر مضر صحت جعلی محلول، 900خالی بوتلیں، ممنوعہ رنگ اور فلیورز تلف کر دیئے گئے ۔ اس  کے ساتھ 580کریٹ تیار ڈرنکس، 7سلنڈر، 3مشینیں، 5ڈرم، 3ٹب، واٹر ٹینک اور 50کلو ڈھکن ضبط کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ میں معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کی جارہی تھی، مضر صحت کیمیکلز ،کھلے رنگوں اور غیر فلٹر شدہ پانی سے تیار محلول کو پیک کیا جارہا تھا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ بھی فیل،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔ عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا، مضر صحت تیار جعلی ڈرنکس کو لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

مزیدخبریں