پولیس خدمت مراکز‘رواں سال  12 لاکھ 74 ہزار سے زائد سہولیات کی فراہمی

لاہور(نامہ نگار) سال رواں کی پہلی ششماہی میں اب تک 12 لاکھ 74 ہزار سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہر ماہ لاکھوں شہری ایک درجن سے زائد کیٹیگریز میں پولیس سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں جو قابل ستائش اور باعث اطمینان ہے۔ رواں برس اب تک 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، 5 لاکھ 33 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفکیشن کروائی، تقریبا 4 ہزار شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفکیشن کروائی، 81 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا، 12 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفکیشن کروائی، 77 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے، 37 ہزار شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 2257 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی ، 53156 شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی ، 45 شہریوں نے ویمن وائیلنس رپورٹ درج کروائی، کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 37 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا،105 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن کروائی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...