چار سالہ بچے کی تحویل  کا معاملہ، فائرنگ  سے زخمی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی 

لاہور ( این این آئی) چار سالہ بچے کی تحویل کیلئے خاتون پر فائرنگ کے واقعے میں متاثرہ خاتون آمنہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 4جولائی کی رات پیش آیا ، ملزم علیحدگی کے بعد خاتون سے چار سالہ بیٹا واپس مانگتا تھا، بیٹا واپس نہ دینے پر سابقہ خاوند نے خاتون پر فائرنگ کی تھی۔خاتون کے جسم پر چار گولیاں لگی تھیں،  خاتون تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہی۔پولیس  کا کہنا ہے کہ 32سالہ آمنہ پر فائرنگ کرنے والا سابق شوہر ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزم عامر نے اپنے ساتھی عاطف کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی پر گولیاں چلائیں۔

ای پیپر دی نیشن