لاہور ،اغواء ہونے والی 14سالہ ذہنی معذور بچی بحفاظت بازیاب ،ملزم گرفتار 

Jul 07, 2024

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقہ نواں کوٹ سے اغواء ہونے والی 14سالہ ذہنی معذور بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے بچی کے اغوا کا نوٹس لیکر فوری طور پر بازیابی کا حکم دیاتھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواں کوٹ راشد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ ذہنی معذور بچی رمشاکو بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم قدیر عرف عامر کو گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن راشدمحمود نے بتایا کہ بچی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں درج کروایا تھا، ذہنی معذور بچی کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کیا گیا، بچی کی بحفاظت بازیابی پر والدین انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کو دعائیں دیتے رہے۔  ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون مغیث احمد ہاشمی نے کہا کہ گرفتار ملزم قدیر عرف عامر کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

مزیدخبریں