لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ زراعت (توسیع) اور لائیو سٹاک کاآزاد علی تبسم مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما (NA-95) کے ڈیرہ پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کسان کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ بنوانے کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل ڈویژن فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے شرکاء کو کسان کارڈ کے فوائد، شرائط اور بنوانے کے طریقہ بارے تفصیلی آگاہ کیا اور موقع پر کاشتکاروں کے شناختی کارڈ 8070 پر میسج کروائے۔ محکمہ زراعت( توسیع) کی تمام فیلڈ فارمیشن کو ڈویژن بھر میں متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ وہ گاؤں، گاؤں جا کر کاشتکاروں کی رہنمائی کریں۔ بعد میں انہوں نے موقع پر موجود حاضرین کے سوالات کے جوابات دئیے۔اس کے بعد ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے شرکاء کو لائیو سٹاک کارڈ کے فوائد، شرائط اور بنوانے کے طریقہ بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ بعدازاں اختتامی کلمات میں آزاد علی تبسم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں یہ موجودہ حکومت کا کاشتکاروں کیلئے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت(توسیع) اور لائیو سٹاک کے عملہ کو کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق لوگوں کو خدمات ان کی دہلیز تک پہنچائیں۔
محکمہ زراعت ،کسان کارڈ ، لائیو سٹاک کارڈ بنوانے کے حوالہ سے تقریب
Jul 07, 2024