خواجہ سلمان رفیق کا دورہ دربار بی بی پاک دامن، انتظامات کا جائزہ  

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دربار بی بی پاک دامن کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے دربار بی بی پاک دامن پر حاضری دی اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کیں۔ ایس پی سول لائینز عبد الحنان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے اس حوالہ سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دربار پر جاری توسیعی منصوبے کا جائزہ بھی لیا۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت وچیئر مین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا اچانک دورہ کیا اورپی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا معائنہ کرکے موسمی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبائی وزیر کو مون سون بارشوں بارے تازہ ترین اور تفصیلی بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبائی وزیر کو مختلف بیراجز میں پانی کی آمد اور اخراج بارے آگاہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...