سکھوں کیخلاف متنازعہ بیان ‘ شیوسینا کے رہنما پر تلواروں سے حملہ

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سکھوں کے خلاف متنازع بیان دینے پر شیو سینا کے ایک رہنما پر تلواروں سے حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست پنجاب کے شیو سینا کے لیڈر سندیپ تھاپر پر لدھیانہ میں رش والی جگہ پر حملہ کیا گیا۔ شیو سینا کے لیڈر کو ہسپال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ سندیپ تھاپر ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے تو ان پر حملہ کیا گیا، سکھ ان کے متنازع بیانات سے ناراض تھے۔لدھیانہ کے ڈپٹی پولیس کمشنر جسکرن سنگھ نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور 3 ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے، ان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن