بھیرہ (نامہ نگار) اسلحہ سے لیس 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلم لیگ ن تحصیل بھیرہ کے نائب صدر رانا محمد اشرف پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے مضروب کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا۔ واقعہ قتل کی پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے حافظ آباد بھیرہ کا رانا اشرف گھر سے اپنے ڈیرہ پر جا رہا تھا راستہ میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، اسے ہسپتال بھیرہ لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔