کراچی (نیٹ نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے ٹھیکوں کی مد میں ادائیگی کے چیک پاس کرنے کے لیے 25 فیصد کمشن لینے اور چیک باؤنس کے مقدمے میں واٹر کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ افسر اسد اللہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدم حاضری پر واٹر کارپوریشن کے سابق ایم ڈی اور موجودہ چیف آپریٹنگ افسر اسداللہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم اسداللہ خان کو گرفتار کر کے 9 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق فروری2021ء میں تھانہ ناظم آباد میں ٹھیکیدار خان شاہ کی مدعیت میں واٹر بورڈ کے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔