لالہ موسیٰ غیرت کے نام پر بہن ‘بہاولپور میں ہمشیرہ‘ اسکے آشنا کوقتل کردیاگیا

بہاولپور‘لالہ موسی(نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت)غیرت کے نام پربھائی نے بہن اوراسکے مبینہ دوست کوقتل کردیا‘ پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا۔گزشتہ روز محمد شعبان چشمان بی بی سے ملنے اس کے گھر گیا ہوا تھا اسی دوران چشمان بی بی کے بھائی نعمان کی رات کو آنکھ کھل گئی جس نے دونوں کو اکٹھا دیکھ کر پسٹل سے فائر کر کے دونوں کو موقع پر موت کے گھاٹ اتاردیا ۔تھانہ صدر کی حدود میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا‘ باپ نے مقدمہ درج کرادیا‘عارف نے اپنے بیٹے کے خلاف درخواست دی ۔ میر ابیٹا کامران اور بیٹی محمودہ بی بی معہ دیگر فیملی گھر میں موجود تھے کہ میرے بیٹے کامران نے میری بیٹی کو پسٹل سے گولی مارکر قتل کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن