اسلام آباد (وقائع نگار) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی الیکشن میں اتنی بڑی تعداد میں کشمیری نژاد امیدواروں کی کامیابی کشمیریوں اور فلسطینیوں کے موقف کی بھرپور اور عملاً تائید ہے۔ میں برطانیہ کے انتخابات میں بڑی تعداد میں جیتنے والے کشمیری اور پاکستانی امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہمیں امید ہے کہ ان کی کامیابی سے جہاں برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھانے میں مدد ملے گی وہاں برطانوی پارلیمنٹ سے مسئلہ کشمیر پر بھرپور حمایت بھی حاصل ہو سکے گی۔
برطانیہ میں کشمیریوں کی کامیابی ‘مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھانے میں مدد ملے گی: بیرسٹر سلطان
Jul 07, 2024