بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ   پرسوں سنایا جائے گا 

Jul 07, 2024

لاہور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف  کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی جلاوگھیرا وکے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاوس، عسکری ٹاور ،تھانہ شادمان جلا گھیرا کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔ 17 مئی کو ہونے والی سماعت کے دوران 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی تھی۔

مزیدخبریں