119ارکان کیلئے خیبر پی کے اسمبلی میں 794 ملازمین ہونے کا انکشاف 

Jul 07, 2024

پشاور (نیٹ نیوز) خیبرپی کے اسمبلی میں ملازمین کی تعداد 7 گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ خیبر پی کے اسمبلی میں گریڈ 3 سے 22 تک 794 افسران و ملازمین موجود ہیں۔ 145 رکنی اسمبلی میں اِس وقت 119 اراکین اسمبلی سے ملازمین کی تعداد 7 گنا زائد ہے۔ اسمبلی میں گریڈ 22 کا ایک افسر تعینات ہے۔ گریڈ 20 کے 8 افسران، گریڈ 19 کے 22 افسران اسمبلی میں موجود ہیں۔ گریڈ 18 کے 48 افسران، گریڈ 17 کے 97،گریڈ 16 کے 89 ملازمین موجود ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق خیبر پی کے اسمبلی میں گریڈ 15 کے 4، گریڈ 14 کے 91، 12 سکیل کے17 ملازمین، گریڈ 11 کے 54 جبکہ گریڈ 10 میں ایک ملازم موجود ہے۔ اسمبلی میں گریڈ 9 کے 39، گریڈ 8 کا ایک، گریڈ 7 کے 11، گریڈ 6 کے 15 ملازمین ہیں جبکہ گریڈ 5 کے 4، گریڈ 4 کے 90 اور گریڈ 3 کے 197 ملازمین ہیں۔

مزیدخبریں