لاہور(سپورٹس رپورٹر) گلگت بلستان کے ضلع شگر میں کوہ پیمائی کے دوران پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق ثمینہ بیگ کے پھیپھڑے میں پانی بھرنے کے باعث ان کی طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں سکردو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کابتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر نہ ملنے پر ثمینہ بیگ کوگزشتہ روز گھوڑے پر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا تھا، ثمینہ کے ٹوکی مہم جوئی کیلئے بیس کیمپ میں موجود تھیں۔ غیر ملکی ڈاکٹر نے ثمینہ بیگ کو سکردو شفٹ کرنیکا مشورہ دیاتھا۔
کوہ پیمائی کے دوران ثمینہ بیگ کی طبیعت بگڑ گئی‘ہسپتال داخل
Jul 07, 2024