کارسرکار میں مداخلت کا الزام ‘پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور 

Jul 07, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پچاس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عامر مغل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

مزیدخبریں