سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 58 ہزار سے زائد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔  سپریم کورٹ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔ ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف 31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر ہیں۔ ہائی کورٹس احکامات کے خلاف فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار  سے بھی زیادہ ہے۔ 16 سے 30 جون کے درمیان 479 مقدمات دائر ہوئے اور 201 مقدمات نمٹائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن